یو اے ای میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اہم خبر

Wait 5 sec.

ابوظبی (14 جولائی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں امریکی سفارت خانے نے 15 جولائی تک قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔گلف نیوز کے مطابق ابوظبی میں امریکی سفارت خانے اور دبئی میں امریکی قونصل خانے نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث 13 جولائی سے 15 جولائی تک تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔پیر کے روز جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ میں متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے کہا کہ جن افراد کی اس مدت کے دوران اپائنٹمنٹ مقرر ہے، وہ سفارت خانے یا قونصل خانے کا رخ نہ کریں۔ متاثرہ درخواست گزاروں سے نئی تاریخ مقرر کرنے کے لیے براہِ راست رابطہ کیا جائے گا۔Security Alert: U.S. Embassy Abu Dhabi, United Arab Emirates (July 13, 2026) ⁰⁰Location: United Arab Emirates ⁰⁰Event: Cancellation of Consular Appointments ⁰⁰The U.S. Embassy in Abu Dhabi and U.S. Consulate General in Dubai have canceled consular appointments from July… pic.twitter.com/owDUo8cNQU— US Mission to UAE (@USAinUAE) July 13, 2026یو اے ای سے غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو باہر منتقل کر دیا گیا ہے، معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی، پاسپورٹ اور دیگر ہنگامی قونصلر خدمات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔امریکی شہریوں کو سفارت خانے نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے، سفارت خانے نے کہا ہے کہ 13 سے 15 جولائی کے درمیان اپائنٹمنٹ رکھنے والے امریکی شہری مزید ہدایات کا انتظار کریں اور سفارتی مشنز کا رخ نہ کریں۔امریکی مشن کے مطابق سفارت خانہ اور قونصل خانہ بدستور ’آرڈرڈ ڈیپارچر‘ کی پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، جس کے تحت غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو متحدہ عرب امارات سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے اس وقت امریکی شہریوں کے لیے صرف محدود قونصلر خدمات دستیاب ہیں۔