ڈیزل اور ہوائی ایندھن پر مرکزی حکومت نے اچانک بڑھا دیا ’وِنڈفال ٹیکس‘، کیا عوام پر پڑے گا اس کا اثر؟

Wait 5 sec.

امریکہ اور ایران میں جنگ تیز ہونے سے مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ نئے سرے سے شروع ہوئی اس جنگ نے خام تیل کی قیمتوں میں بھی آگ لگا دی ہے۔ ایسے ماحول میں حکومت ہند نے ڈیزل پر لگنے والے ایک خاص ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ مودی حکومت نے ڈیزل کے ساتھ ساتھ ہوائی ایندھن یعنی اے ٹی ایف کی برآمدات پر لگنے والے وِنڈفال ٹیکس میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ 7 روپے فی لیٹر تک کا ہے۔Centre nearly doubles windfall tax on diesel, ATF exports as oil surges; cuts petrol levyThe rates are prescribed based on the average international prices of crude oil, petrol, diesel and ATF prevailing during the period since the last review.Read More:…— Moneycontrol (@moneycontrolcom) July 16, 2026خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی برآمدگی پر اب تک نافذ وِنڈفال ٹیکس کو 8.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 15.5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ اسی طرح ہوابازی ٹربائن ایندھن (اے ٹی ایف) پر یہ ٹیکس 7.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 14.5 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس کی یہ بڑھی ہوئی شرحیں 16 جولائی، یعنی آج سے ہی نافذ ہو گئی ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پٹرول پر لگنے والے وِنڈفال ٹیکس میں تخفیف کی گئی ہے۔ اسے پہلے کے مقابلے 1.5 روپے فی لیٹر کم کر دیا گیا ہے۔ پٹرول پر پہلے 4 روپے فی لیٹر وِنڈفال ٹیکس لگایا جاتا تھا، جو اب کم ہو کر 2.5 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔India trims windfall tax on petrol exports by nearly 38%.From ₹4/litre ➡️ ₹2.5/litre.A small but welcome relief for the refining sector. pic.twitter.com/qkDaf6QaYm— Shyam Nair Krishnan (@Shyam_Nair_) July 16, 2026قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار عالمی حالات فکر انگیز ہونے اور خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت وِنڈفال ٹیکس میں اضافہ کر چکی ہے۔ جولائی میں جب امریکہ-ایران جنگ کچھ وقت کے لیے رکی ہوئی تھی، تو حکومت نے پٹرول کی برآمدات پر وِنڈفال ٹیکس بڑھا دیا تھا، جبکہ ڈیزل اور اے ٹی ایف پر اس ٹیکس کو کم کیا تھا۔ اب تازہ فیصلے میں ڈیزل اور اے ٹی ایف پر وِنڈفال ٹیکس بڑھانے اور پٹرول پر یہ ٹیکس گھٹانے کا اعلان کیا گیا ہے۔Govt revises windfall gains tax on petroleum product exports for the next fortnight effective July 16SAED on petrol export has been reduced to Rs2.5/ltr from Rs4/ltrSAED on diesel export hiked to Rs15.5/ltr from Rs8.5/ltrDuty on ATF export has been increased to Rs14.5/ltr pic.twitter.com/5oT3vs12LG— Prakash Priyadarshi (@priyadarshi108) July 15, 2026غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف پر وِنڈفال ٹیکس میں ہوئی تبدیلی کا عام ہندوستانیوں پر اثر نہیں پڑے گا۔ ایسا اس لیے، کیونکہ وِنڈفال ٹیکس حکومت کے ذریعہ کسی کمپنی یا صنعت پر لگایا جانے والا اضافی ٹیکس ہوتا ہے، جس کا مقصد گھریلو بازار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنانا اور برآمد کنندگان کو بین الاقوامی قیمتوں پر زیادہ فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے۔ یعنی حکومت کے اس فیصلہ سے ملک کے اندر پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔