واشنگٹن (16 جولائی 2026): امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے نفاذ جاری ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی بندرگاہ جانے والے ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے نے ایک خالی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا، کیوراساؤ کے پرچم بردار جہاز نے انتباہی پیغامات نظر انداز کر دیے تھے، بتایا گیا ہے کہ ناکارہ کیا گیا تجارتی جہاز جزیرہ خارگ کی جانب جا رہا تھا۔امریکی افواج نے اب تک 2 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کروایا ہے، سینٹکام نے کہا کہ امریکی افواج ایرانی بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد کے لیے چوکس اور تیار ہیں۔امریکا ایران جنگ، ایک دوسرے پر مسلسل پانچویں رات حملے، 7 ایرانی فوجی شہیددوسری طرف ایران نے بھی آبنائے ہرمز کو بند رکھا ہوا ہے، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے اس وقت تک بند رہے گی جب تک دشمن اپنی کارروائیاں بند نہیں کرتا، پاسداران نے امریکی اتحادیوں کے توانائی ترسیل کو نشانہ بنانے کا بھی انتباہ جاری کیا، اور کہا تنازع جاری رہا تو تیل اور گیس کے برآمدی راستے خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ایران کا مؤقف ہے کہ خطے سے توانائی کی برآمدات سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔