16 سال سے کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس خریدنے پر مکمل پابندی

Wait 5 sec.

لندن : برطانیہ میں بچوں کے انرجی ڈرنکس خریدنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا‌۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کم عمر بچوں کے لیے انرجی ڈرنکس کی خریداری پر قانونی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، اس نئی اور سخت پالیسی کا باقاعدہ اطلاق آئندہ برس اپریل سے پورے ملک میں ہوگا۔نئے قانون کے تحت اب دکان داروں کے لیے 16 سال سے کم عمر بچوں کو ایسا کوئی بھی انرجی ڈرنک فروخت کرنا مکمل طور پر غیر قانونی ہوگا جس میں فی لیٹر 150 ملی گرام یا اس سے زائد کیفین موجود ہو۔وینڈنگ مشینز پر بھی پابندی: اس قانون کو فول پروف بنانے کے لیے واضح کیا گیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد نہ صرف دکانوں سے بلکہ کسی بھی پبلک پلیس پر لگی وینڈنگ مشین سے بھی یہ ڈرنکس حاصل نہیں کر سکیں گے۔قانون نافذ ہونے کے بعد اگر کسی دکان دار یا اسٹور نے بچوں کو یہ انرجی ڈرنکس فروخت کیے تو ان کے خلاف بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔طبی ماہرین طویل عرصے سے بچوں میں انرجی ڈرنکس کے بے جا استعمال پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مشروبات میں کیفین اور چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو بچوں میں نیند کی کمی، دل کی دھڑکن کے مسائل، چڑچڑے پن اور موٹاپے کا سبب بن رہی ہے۔ برطانوی حکومت کے اس فیصلے کو عوامی اور طبی حلقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔