’کویت کے بجلی گھر اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا‘

Wait 5 sec.

کویت نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے ایرانی حملوں کی مذمت کر دی۔کویتی وزارت خارجہ کے مطابق حملوں میں کویت کے بجلی گھر اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا یہ حملے کویت کی خودمختاری، سلامتی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ جارحانہ رویے کا تسلسل خطرناک ہے جو علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالتا ہے، ایرانی اقدامات عالمی قوانین کو چیلنج اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کویت اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ایرانامریکا کے فضائی حملے جاری ہیں چھٹے روز حملوں میں ایران کے جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ایرانی وزارت توانائی کے مطابق امریکی حملوں کے بعد جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ حملوں سے بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بدر عباس اور محلقہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔