مشرقِ وسطیٰ کیلیے پروازیں۔۔ مسافروں کیلیے اہم خبر

Wait 5 sec.

یورپ نے ایئر لائنز کو خبردار کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، قطر اور خلیجی فضائی حدود سے گریز کریں۔یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے یورپی ایئر لائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر کی فضائی حدود سے پرواز نہ کریں۔امریکا اور ایران کے درمیان نئے سرے سے تناؤ کے بعد شہری ہوا بازی کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر میزائل اور ڈرون حملہتازہ ترین کنفلیکٹ زون انفارمیشن بلیٹن (CZIB)، جو منگل کو جاری کیا گیا تھا وہ 29 جولائی تک مؤثر رہے گا جب تک کہ اس کا جائزہ نہ لیا جائے۔ یہ خلیج عمان کے مغربی حصے پر بھی فضائی حدود کا احاطہ کرتا ہے۔یہ ایڈوائزری یورپی ایوی ایشن کے قوانین کے تحت کام کرنے والی EU ایئر لائنز پر لاگو ہوتی ہے، ساتھ ہی ساتھ EASA کی طرف سے یورپی یونین سے اور اس کے اندر پروازیں چلانے کے لیے مجاز غیر یورپی ایئر لائنز پر بھی لاگو ہوتا ہے۔