تہران (19 جولائی 2026): ایران کی جانب سے ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، قاسم سلیمانی کا قتل بھی اسی کی مدد سے کیا گیا تھا۔الجزیرہ کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایم کیو-9 (MQ-9) ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔ گزشتہ 8 روز کے دوران ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک 4 ایم کیو-نائن ریپر ڈرونز تباہ کر چکا ہے۔امریکا کے یہ بغیر پائلٹ کے طیارے نگرانی اور حملوں، دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جنگ کے دوران ایران کا کہنا ہے کہ اس نے مختلف اقسام کے 150 سے زائد ڈرونز مار گرائے، جن میں تقریباً 30 ایم کیو-9 ڈرون بھی شامل ہیں۔ایران کا امریکا سے معاہدہ معطل کرنے کا اعلانجنوری 2020 میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو بھی ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون حملے میں قتل کیا گیا تھا۔ایم کیو-9 ریپر دنیا کے معروف ملٹری ڈرونز میں شمار ہوتا ہے، کیوں کہ یہ آپریٹرز کو کئی گھنٹوں تک اہداف کی نگرانی، وسیع علاقوں میں انٹیلی جنس اور سرویلنس انجام دینے اور پائلٹ کو خطرے میں ڈالے بغیر انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔