(19 جولائی 2026): لڑکیوں کو چھیڑنے پر اوباش نوجوان کو سزا دیتے ہوئے سرعام اس کے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنا کر لبوں پر لپ اسٹک لگا دی گئی۔ہمارے اطراف ایسے اوباش لوگ کم نہیں جو باہر نکلنے والی لڑکیوں کو چھیڑ کر ان کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ چاہے وہ اسکول یا کالج کی کوئی طالبہ ہو، یا پھر ملازمت کرنے والی لڑکی، یا پھر گھر کا سودا سلف نکلنے والی خواتین۔تاہم ایسے ہی ایک اوباش نوجوان کو ہمت کر کے ایک لڑکی نے ایسی سزا دی کہ اس شرمناک سزا کو جان کر شاید کئی لڑکے لڑکیوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیں۔یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسافر بردار ٹرین میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خاتون سے بدتمیزی کی اور نازیبا رویہ اختیار کیا۔تاہم مذکورہ خاتون نے اس سے ڈرنے کے بجائے ساتھی مسافروں کی مدد سے اس اوباش کو قابو کیا۔ پھر اس کے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنا کر ہونٹوں اور گالوں پر لپ اسٹک لگائی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں خاتون کو نازیبا رویہ اختیار کرنے والا شخص کی منفرد درگت بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو پر دو مختلف رائے سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم صارفین کا ایک بڑا طبقہ خاتون کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ لڑکی نے مبینہ ہراسانی پر خاموش رہ کر اسے سہہ جانے کے بجائے مزاحمت کی اور دیگر لڑکیوں کو پیغام دیا۔