بھارت: 500 روپے گم ہونے پر ٹیچر کا شرمناک فعل، طالبات کی کپڑے اتروا کر تلاشی

Wait 5 sec.

راجھستان (19 جولائی 2026): بھارت کے ایک اسکول میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت اور خواتین کے طبقے کو شرما کر رکھ دیا ہے۔راجھستان کے ایک سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کا 500 روپے کا نوٹ گم ہو گیا، جس کے بعد ٹیچر نے تمام اخلاقی حدود کو پار کرتے ہوئے پیسوں کی تلاش کے لیے طالبات کے کپڑے اتروا دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شرمناک واقعہ راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک سرکاری سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔ جہاں سرسوتی مینا نامی ٹیچر نے اپنے 500 روپے گم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے طالبات کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹیچر نویں اور گیارھویں جماعت کی طالبات کو پڑھاتی تھی، اس لیے اس نے ان ہی کلاسوں کی طالبات پر شبہ ظاہر کیا۔ٹیچر کے اس نازیبا اور شرمناک مطالبے پر جس طالبہ نے ایسا کرنے سے انکار کیا، تو ٹیچر نے اس سے کہا کہ وہ 500 روپے دے کر جا سکتی ہے۔ٹیچر نے زبردستی طالبات کے پہلے پرس اور پھر کپڑے اتروا کر جامہ تلاشی لی۔اس واقعے کے بعد ہراساں طالبات نے گھر جا کر اپنے والدین کو ساری صورتحال بتائی، جس پر والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا اور پرنسپل کو مذکورہ ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروائی۔دوسری جانب مذکورہ حساس معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچنے کے بعد متعلقہ ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ متعلقہ ٹیچر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔