جنگ یا امن کے فیصلے کا اختیار صرف سپریم لیڈر کے پاس ہے: عباس عراقچی

Wait 5 sec.

تہران (19 جولائی 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگ یا امن کے فیصلے کا اختیار صرف سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے پاس ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کا فیصلہ عسکری اور سیاسی قیادت کی متفقہ رائے سے ہوا، تمام فیصلے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی مشاورت اور ملکی آئین کے مطابق کیے گئے۔یہ بھی پڑھیں: مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانی قوم کے نام اہم پیغامایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی روکنے کے مطالبے اور فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع کیے، تاکہ واضح کیا جا سکے کہ ایران نے سفارتی آپشن کا بھرپور استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا قریبی ہوں، ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، صرف چند لوگوں کو ہی ان سے ملنے کی اجازت ہے۔