(14 جولائی 2026): نیوزی لینڈ کا پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا اہل افراد کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہاں تین سال تک رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس تحریر میں اس ویزا کو حاصل کرنے کا آسان طریقہ کار بتایا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ امیگریزنشن کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق پوسٹ اسٹڈی ویزا آپ کو نیوزی لینڈ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہاں تین سال تک رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس کی فیس 1670 نیوزی لینڈ ڈالرز سے شروع ہوتی ہے، اور 80 فیصد درخواستوں پر ساڑھے چار ہفتوں کے اندر کارروائی کر دی جاتی ہے۔ یہ ویزا رہائشی ویزا کے حصول کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔اہلیت کا معیاراہل ہونے کیلیے ضروری ہے کہ آپ نے حال ہی میں نیوزی لینڈ میں اپنی پڑھائی مکمل کی ہو، آپ کو اپنا اسٹوڈنٹ ویزا ختم ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے اندر درخواست دینی ہوگی۔ تاہم، پی ایچ ڈی کیلیے یہ مدت بڑھا کر چھ ماہ، اور اگر آپ نے اپنی پہلی اہل تعلیمی قابلیت کے فوری بعد کم از کم 30 ہفتوں کی اعلیٰ درجے کی تعلیم حاصل کی ہو، تو یہ مدت بارہ ماہ کر دی جاتی ہے۔یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیےآپ کے پاس اخراجات پورے کرنے کیلیے کم از کم 5000 نیوزی لینڈ ڈالرز ہونے چاہییں، آپ کی صحت اچھی ہونی چاہیے، اور نیوزی لینڈ آنے کی حقیقی وجہ موجود ہو۔تعلیمی قابلیتآپ نے کم از کم لیول 7 یا اس سے اوپر کی ڈگری مکمل کی ہو، اور نیوزی لینڈ میں کم از کم 30 ہفتوں تک کل وقتی تعلیم حاصل کی ہو۔ متبادل کے طور پر، آپ کے پاس لیول 7 سے کم کی کوئی نان-ڈگری کوالیفیکیشن ہو سکتی ہے، بشرطیکہ وہ متعلقہ فہرست میں شامل ہو۔ نان-ڈگری کوالیفیکیشنز کی صورت میں، آپ کو کسی ایسے آجر کے پاس ملازمت کرنی ہوگی جو آپ کی تعلیم سے مطابقت رکھتی ہو۔اگر آپ کے پاس لیول 7 یا اس سے اوپر کی ڈگری ہے، تو آپ کسی بھی آجر کے پاس کوئی بھی کام کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے پارٹنر اور زیر کفالت بچوں کے ویزا کیلیے بھی سپورٹ کر سکتے ہیں۔درخواست دینے کا طریقہ کارپہلا مرحلہ: ایک درست ویزا کے ساتھ اپنی تعلیمی قابلیت کو کامیابی سے مکمل کرنا۔دوسرا مرحلہ: اپنے دستاویزات جمع کرنا، آپ کو اپنے پاسپورٹ یا شناختی سرٹیفکیٹ کی کاپی، تصاویر، اپنی ڈگری/ڈپلومہ کا ثبوت، اور بینک اسٹیٹمنٹس درکار ہوں گے، آپ کی عمر 17 سال یا اس سے زیادہ ہے اور آپ 24 ماہ یا اس سے زائد عرصے کیلیے قیام کر رہے ہیں، تو پولیس سرٹیفکیٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انگریزی کے علاوہ کسی بھی دوسری زبان میں موجود دستاویزات کا تصدیق شدہ ترجمہ ضروری ہے۔تیسرا مرحلہ: اپنی درخواست جمع کروانا اور آن لائن یا کاغذی شکل میں فیس ادا کرنا۔چوتھا مرحلہ: درخواست دینے کے بعد انتظار کرنا، اگر آپ کا موجودہ ویزا ختم ہو رہا ہے، تو آپ کو نیوزی لینڈ میں قانونی طور پر قیام کرنے کیلیے ایک عبوری ویزا دیا جا سکتا ہے۔آخری مرحلہ: اپنی درخواست کا اسٹیٹس کو چیک کرنا، منظور شدہ درخواست گزاروں کو ای-ویزا (eVisa) جاری کیا جائے گا۔