ایران کے جزیرے کیش میں دھماکا، ایرانی میڈیا

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے جزیرے میں کیش میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق جزیرہ کیش میں امریکی پروجیکٹائل پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، امریکی میزائل پانی و بجلی کی تنصیبات کے قریب گرا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمان کے ساحلی علاقے میں عرب امارات کے آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب کویتی فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اس وقت فضائی حملوں کا مقابلہ کررہی ہیں، سنے گئے دھماکے فضائی دفاعی نظام کارروائی کا نتیجہ ہے۔کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام حملوں کو ناکام بنا رہا ہے۔یہ پڑھیں: ’آبنائے ہرمز دھمکیوں سے ہرگز نہیں کھلے گی‘ ایران کا دوٹوک اعلاناس سے قبل ایرانی فوج نے دوٹوک اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے ہرگز نہیں کھلے گی۔ ایرانی فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے واضح کیا تھا کہ امریکا کو عالمی قوانین اور قوموں کے وقار کا احترام کرنا ہوگا۔ایرانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت اور معاہدے کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے یاد دہانی کرائی تھی کہ ایران نے ایک معاہدے کے تحت عارضی طور پر 60 دنوں کے لیے ٹول فری آمدورفت کی اجازت دی تھی، لیکن امریکا نے دھوکہ دہی کے ذریعے وہاں غیر قانونی راستہ بنانے کی کوشش کی جو قابلِ قبول نہیں۔