صدر ٹرمپ نے خلیجی ریاستوں کے ساتھ معاہدوں کے حق میں آبنائے ہرمز کے لیے 20 فیصد فیس کا منصوبہ رد کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو آبنائے ہرمز کے ذریعے بھیجے جانے والے تمام کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کرنے کے خیال کو ترک کر دیا، اور کہا کہ وہ اس کے بجائے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے کریں گے۔منصوبے کی تبدیلی ٹرمپ کی جانب سے آبی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے 20 فیصد فیس وصول کرنے کی تجویز کے ایک دن بعد آئی ہے۔ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی قیادت کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کی بنیاد پر، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 فیصد یونائیٹڈ سٹیٹس ری ایمبرسمنٹ فیس کو تجارت اور سرمایہ کاری کے سودوں سے بدل دیا جائے جو مختلف خلیجی ریاستیں امریکا میں کریں گی۔’آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے‘انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستیں آبنائے ہرمز پر 20فیصد امریکی فیس کے بجائے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے کریں گی، یہ سرمایہ کاری خلیجی ریاستوں کیلئے نہ صرف بڑی بلکہ مستقبل کیلئے بھی غیرمعمولی ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں فیکٹریاں، پلانٹس اور سازوسامان کی بھرمار دیکھیں گے امریکا میں غیرملکی سرمایہ کاری سے بھاری تنخواہوں کی لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی، امریکا دوبارہ جیت رہا ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ جیت رہا ہے۔