چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک، 34 لاپتا

Wait 5 sec.

بیجنگ (19 جولائی 2026): چین کے شہر چونگ چنگ میں ہولناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 34 لاپتا ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر چونگ چنگ کے نواحی ضلع پینگ شوئی میں جمعہ کی صبح پہاڑی سے چٹانوں اور مٹی کا ایک بڑا تودہ نیچے آ گرا، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد رہائشی عمارتیں ملبے تلے دب گئیں۔مٹی کا تودا گرنے سے لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور اب تک ملبے سے دس افراد کو زندہ نکال گیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق ممکنہ خطرے کے علاقے میں واقع 21 عمارتوں کے تمام مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔چونگ چنگ حکام نے اتوار کو وی چیٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں پہاڑی ڈھلوانوں اور نشیبی علاقوں میں واقع عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا، جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 10 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، اور 1100 سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔نیویارک کے میئر کا بڑا بیان، جنگی مجرم نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری پر غور شروعحکام کے مطابق جنوبی مغربی چین کے شہر چونگ چنگ میں دریائے ووجیانگ کے کنارے پہاڑی تودہ بارش کے بعد گرا، جمعہ کی شب حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے، ہفتے کے روز ریسکیو ٹیموں نے تربیت یافتہ کتوں اور جدید آلات کی مدد سے ملبے کے نیچے زندگی کے آثار دریافت کیے، جس سے تصدیق ہوئی کہ کم از کم ایک شخص اب بھی ملبے تلے پھنسا ہوا ہے۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی انتہائی احتیاط سے کی جا رہی ہے، کیوں کہ غیر محتاط کھدائی سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، خصوصاً جائے وقوعہ پر موجود بڑی چٹانوں کے باعث۔پینگ شوئی کاؤنٹی میں منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کے سربراہ وانگ چھوان جون نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں تقریباً 18 ہزار مکعب میٹر چٹانیں اور ملبہ شامل تھا، جب کہ ایک بڑی چٹان کا حجم تقریباً 3 ہزار مکعب میٹر تھا۔ ریسکیو آپریشن میں معاونت کے لیے 120 سے زائد ماہرین کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا ہے۔جمعہ کی صبح 9 بج کر 8 منٹ پر بارش کے باعث آنے والی یہ لینڈ سلائیڈنگ دریائے ووجیانگ کے اس حصے کے قریب پیش آئی جو کارسٹ پہاڑی سلسلے سے گزرتا ہے، جہاں چھوٹے قصبے اور زراعتی سیڑھی نما کھیت واقع ہیں۔