امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی صرف ایرانی جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکے گی تاہم ایران کے سوا دیگر ملکوں کو آبنائےہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہو گی۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے اور آبنائےہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سےفیس لیں گے۔ٹرمپ نے دوٹوک کہا کہ آبنائےہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقہ کار کا عمل فوری شروع کیا جا رہا ہے۔فاکس نیوزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلیفونک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے فوجی اثاثےتباہ کردیئے اور اب ایران کے ہر ڈرون حملے کا سخت جواب دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے ایران معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا آبنائےہرمز کا محافظ بنےگا۔صدر ٹرمپ چاہتے ہیں خدمت کے بدلے متعلقہ ملکوں کو بھاری معاوضہ ادا کرنا ہو گا ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ ماضی کی طرح مفت میں حفاظت نہیں کی جائے گی۔صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران میں اب تک 52ہزار مظاہرین مارے جا چکے ہیں۔