عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیتموں میں اضافہ

Wait 5 sec.

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ تقریباً 80 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت تقریباً 75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں عالمی سپلائی پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔یہ پڑھیں: ’آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے‘امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اسی وجہ سے اس اہم بحری راستے کی صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ کیلئے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے اور آبنائےہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔