شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر 18 دن کے بچے کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا

Wait 5 sec.

(18 جولائی 2026): بھارتی ریاست تلنگانہ میں شوہر نے بیوی سے جھگڑا ہونے پر طیش میں آ کر 18 دن کے بچے کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ سنگاریڈی میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جوگی پیٹ کے علاقے واسوی نگر کے رہائشی ملزم کرشنا اور اس کی بیوی گوری کے درمیان ہفتے کی صبح کسی بات پر جھگڑا ہوا، شدید غصے کی حالت میں کرشنا نے اپنے 18 دن کے بیٹے کو ٹانگوں سے پکڑا اور زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔بچے کی ماں گوری نے پڑوسیوں کی مدد سے فوراً بچے کو سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی باتوں میں آکر بیوی شوہر سے طلاق لینے پر تُل گئیواقعے کے بعد جوگی پیٹ پولیس نے کیس درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا، جبکہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے منتقل کر دیا گیا۔پولیس اس واقعے کی وجوہات اور حالات کا پتا لگانے کیلیے تفتیش کر رہی ہے، اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔