’امریکا سے مذاکرات معطل ہوگئے، واحد ترجیح ملکی دفاع ہے‘

Wait 5 sec.

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات معطل ہوگئے ہیں ہماری واحد ترجیح ملکی دفاع ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد سے معاہدہ معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیے، ایران نے بھی اپنے تمام وعدوں پر عملدرآمد روک دیا ہے۔نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے جارحانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا، اپنے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھانے میں حق بجانب ہیں۔یہ پڑھیں: ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے روس متحرک ہو گیااس سے قبل وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران اپنی سرحد کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔عباس عراقچی نے کہا تھا کہ بندر خمیر پل عبور کرتے ہوئے تین شہری شہید ہوگئے ہیں ہم ان کے  خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ایران جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک اپنے عوام سے منسلک ہے اور قوم آخری سانس اپنے ملک کے ہر ذرے کا دفاع کرے گی۔