نئی دہلی : دیوالی کے بعد بھارت میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور کینسر کا سبب بننے والے باریک ذرات کی مقدار مقررہ حد سے تقریباً 60 گنا بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر بڑے پیمانے پر ہونے والی آتش بازی کے نتیجے میں زہریلے دھوئیں اور فضائی آلودگی نے بھارت سمیت پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کو شدید ماحولیاتی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔عالمی جریدہ ایشیا بزنس ڈیلی نے بتایا کہ دیوالی کے بعد بھارت میں کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بننے والے انتہائی باریک (PM2.5) ذرات کی مقدار 879 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو کہ عالمی ادارہ صحت کی مقررہ محفوظ حد سے 60 گنا زیادہ ہے۔بھارتی مرکزی ادارہ برائے انسدادِ آلودگی کے پیمانے پر فضائی معیار پانچویں درجے تک گر گیا ہے، جو "انتہائی ناقص” کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEایک برطانوی تحقیقی رپورٹ کے مطابق صرف بھارت میں سال 2009 سے 2019 کے دوران فضائی آلودگی کے اثرات کی وجہ سے 38 لاکھ سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ماہرینِ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ زہریلا دھواں اور سُموگ ہوائی چکر کے ذریعے پاکستان کی سرحدی حدود خصوصاً پنجاب میں داخل ہو کر خطے میں سانس اور صحت کے سنگین مسائل پیدا کر رہے ہیں۔