’قومی یوم تعلیم‘ کے موقع پر آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کے بارے میں جانیں!

Wait 5 sec.

ہندوستان کے پہلے مرکزی وزیر تعلیم، عظیم مجاہد آزادی اور ہمہ جہت صفات کے مالک مولانا ابوالکلام آزاد کا آج یوم ولادت ہے۔ ابوالکلام آزاد کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہی ملک میں ہر سال 11 نومبر کو ’قومی یوم تعلیم‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے، اور اس موقع پر ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات کا اہتمام ہوتا ہے۔ ساتھ ہی ’بھارت رتن‘ مولانا آزاد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جاتا ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کی 11 نومبر 1888 کو مکہ مکرمہ میں پیدائش ہوئی۔ ان کا پورا نام ابوالکلام محی الدین احمد تھا۔ 2 برس کی عمر میں ہی والدین کے ہمراہ ہندوستان آگئے، کولکاتہ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد خیرالدین دہلی میں رہا کرتے تھے، لیکن 1857 کی بغاوت سے قبل سعودی عرب چلے گئے تھے۔مولانا آزاد: قید فرنگ میںیوں تو مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک اور معاشرے کے حوالے سے متعدد کارنامے انجام دیے، لیکن ملک میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قومی یوم تعلیم 2026 کے موقع پر ملک ان کی خدمات کو یاد کرتا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے تعلیم کو قوم کی تعمیر کی بنیاد قرار دیا تھا۔ ان کی کوششوں سے ہندوستان میں یو جی سی، آئی آئی ٹی، آئی سی سی آر، آئی سی ایم آر، آئی سی ایس آر، ساہتیہ اکادمی، للت کلا اکادمی اور سنگیت ناٹک اکادمی جیسے اہم اداروں کا قیام عمل میں آیا۔ ان کی خدمات آج بھی ملک کی تعلیم اور تحقیق کو سمت فراہم کر رہی ہیں۔ قومی یوم تعلیم منانے کا سب سے بڑا مقصد لوگوں کو تعلیم کے حق اور تعلیم کی اہمیت کے تئیں بیدار کرنا ہے۔’مولانا آزاد نے ایسے ہندوستان کی بنیاد رکھی جہاں علم ہر شہری کو بااختیار بناتا ہے‘، یوم پیدائش پر کانگریس کا خراج عقیدتہر سال 11 نومبر کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس دن طلباء اور اساتذہ خواندگی کی اہمیت اور تعلیم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ کئی طرح کے سمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مختلف اسکولوں میں مضمون نویسی، تقریری اور پوسٹر سازی کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ آزادی کے بعد ملک کی تعمیر اور ترقی میں معیاری تعلیم کتنی اہم ہے، اس بات کو مولانا آزاد اچھی طرح جانتے تھے۔ ایسے میں مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک میں جدید تعلیمی نظام متعارف کرانے کے لیے کئی بڑے اقدامات کیے۔ آج قومی یوم تعلیم کے موقع پر تعلیم کے شعبے میں ان کی جانب سے انجام دی گئی نمایاں خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔یوم تعلیم کے موقع پر خصوصی تحریر: مولانا آزاد، صحافت کے امام11 ستمبر 2008 کو مرکزی حکومت نے ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش 11 نومبر کو ’قومی یوم تعلیم‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی وقت سے ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں ہر سال 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے۔ وزارت تعلیم نے مولانا آزاد کی قیادت میں 1951 میں ملک کا پہلا آئی آئی ٹی ادارہ قائم کیا تھا۔ اس کے بعد 1953 میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) تشکیل دیا گیا۔ ان کے دور وزارت میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) اور اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر بھی قائم کیے گئے۔ ان کا ماننا تھا کہ یہ ادارے مستقبل میں ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اور سیکنڈری ایجوکیشن کمیشن بھی انہی کے دور وزارت میں قائم کیے گئے تھے۔مولانا ابوالکلام آزاد: وہ رہنما جنہوں نے آزادی سے پہلے اتحاد کو مقدم جاناملک کا اہم تعلیمی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام میں بھی مولانا آزاد کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے ادب کے فروغ کے لیے ساہتیہ اکادمی، ہندوستانی موسیقی اور رقص کی ترقی کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی اور مصوری کے فروغ کے لیے للت کلا اکادمی قائم کی۔ مولانا ابوالکلام آزاد کو بعد از مرگ 1992 میں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے نوازا گیا تھا۔ مولانا ابوالکلام آزاد ایک عظیم ماہر تعلیم، مفسر قرآن اور قد آور ادیب و شاعر کے ساتھ ساتھ ایک عظیم صحافی بھی تھے۔ انہوں نے صحافت کی دنیا میں ان مٹ نقش چھوڑا۔ مولانا آزاد نے کولکاتہ سے ہی الہلال اور البلاغ اخبارات جاری کیے تھے۔ ان دونوں اخبارات نے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور انگریزوں کے وجود کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔