جے ڈی وینس کا صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے پر سنجیدگی سے غور

Wait 5 sec.

نیویارک: امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں شکست نے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کوسیاسی مستقبل پر نظرثانی پر مجبورکردیا۔امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وینس 2028 کے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے اگلے روز وینس نے سوشل میڈیا پر شکست کا ذمہ دار ایران کی جنگ کو قرار دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایران کیساتھ تنازع کاحل ہی2028 کے صدارتی انتخاب میں وینس کی سیاسی پوزیشن کا فیصلہ کریگا۔واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ وینس بچوں کی دیکھ بھال کے باعث سیاسی زندگی میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں۔ بعض مشیروں کا ماننا ہے وینس امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نمایاںرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینس مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور حتمی فیصلے کیلئے ٹرمپ سے مشاورت کرینگے۔