(13 نومبر 2026): بھارت میں مودی سرکار نے معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) پر عائد پابندی میں مزید 5 سال کی توسیع کر دی۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے وژن کے تحت اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی تنظیم کے طور پر پابندی بڑھا دی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تنظیم بھارت مخالف منصوبوں میں ملوث رہی ہے جن میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانا اور دہشتگردی کو فروغ دینا شامل ہے، یہ گروپ دہشتگردی اور علیحدگی پسندی کے نظریے کو پھیلانے، بدامنی کو ہوا دینے، مفرور دہشتگردوں کو دوبارہ منظم کرنے کی ترغیب دینے اور فرقہ وارانہ اختلافات کو بھڑکانے میں ملوث پایا گیا۔یہ بھی پڑھیں: بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے، ذاکر نائیکواضح رہے کہ آئی آر ایف کی بنیاد فروری 1991 میں ممبئی میں ذاکر نائیک نے رکھی تھی، بعد میں وہ بھارت چھوڑ کر ملائیشیا چلے گئے تھے جہاں انہیں مستقل رہائش مل گئی۔بھارتی وزارت داخلہ نے 17 نومبر 2016 کو آئی آر ایف کو غیر قانونی تنظیم قرار دے کر 5 سال کیلیے پابندی لگائی تھی۔ بعد میں 15 نومبر 2021 کو پابندی میں توسیع کی گئی۔بھارتی حکام اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے ذاکر نائیک اور آئی آر ایف پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور برادریوں کے درمیان مذہبی دشمنی اور نفرت کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے۔