اہم تبدیلی کے بعد ایرانی میزائل کی رسائی برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے تک ممکن ہو گئی

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تبدیل شدہ میزائل خرمشہر برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔خبر میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیلسٹک میزائل ’’خرمشہر‘‘ کے تبدیل شدہ ماڈل یورپ میں امریکی فوجی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نشریات میں برطانیہ کے رائل ایئر فورس کے فوجی اڈے ’’آر اے ایف فیئر فورڈ‘‘ کا نام بھی ممکنہ ہدف کے طور پر لیا گیا ہے۔ہفتے کے روز نشر ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کے میزائلوں کی پہنچ صرف ان اہداف تک محدود نہیں جنھیں وہ اب تک دیکھ چکے ہیں۔‘‘ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ خرمشہر میزائل کے وارہیڈز میں تبدیلیاں کر کے اس کی مار کرنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھائی جا سکتی ہے۔2023 میں متعارف کرائے گئے خرمشہر-4 میزائل کی اعلان کردہ مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلو گرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، اس سے ہلکا وارہیڈ استعمال کرنے کی صورت میں میزائل کی پہنچ بڑھ سکتی ہے، اگرچہ اس اضافے کی حقیقی حد کی تاحال آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔امریکا نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائیبرطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے رپورٹ میں اشارہ دیا گیا کہ برطانوی فضائی دفاعی نظام لازماً اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام سے زیادہ مؤثر نہیں، جس کے بارے میں رپورٹ کا دعویٰ تھا کہ جنگ کے دوران ایرانی میزائل اسے پہلے ہی عبور کر چکے ہیں۔تاہم، اس دعوے کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی کہ ایران کے پاس خرمشہر میزائل کا ایسا ترمیم شدہ ماڈل موجود ہے جو برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ اڈے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔نشریات میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اس حکم کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکا یا اسرائیل کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کو جغرافیائی حدود کا پابند نہیں ہونا چاہیے۔ خامنہ ای نے 31 اکتوبر کو یہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوابی کارروائی فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے ماورا ہونی چاہیے۔ انھوں نے فوجی کمانڈروں کو ممکنہ اہداف کی فہرست پر نظرثانی کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔اس کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت کو 2 ہزار کلومیٹر تک محدود رکھنے کی طویل عرصے سے جاری رضاکارانہ پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔