ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر ریڈار کو 6 ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پاسدارانِ انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ حملے امریکا کے دشمن اقدامات کے خلاف کیے گئے ہیں۔اس سے پہلے بحرینی وزارتِ داخلہ نے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھا، شہریوں کو نزدیکی محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ سے بری الذمہ ہونا چاہ رہا ہے، 1953 کی بغاوت سے قاسم سلیمانی کے قتل تک، امریکا ایران مخالف اقدامات میں ملوث رہا ہے۔اسماعیل بقائی نے امریکی حکام کی جانب سے پیش کیے جانے والے ”نئے گمراہ کن بیانیے“ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ تہران نے کسی نہ کسی طرح 1979 کے اسلامی انقلاب کے ذریعے دشمنی کا آغاز کیا تھا۔تاہم بقائی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ واشنگٹن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ”انسانی، معاشی اور جغرافیائی سیاسی تباہ کن نتائج“ کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے بے چینی سے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔