ریاض کی جانب داغے گئے 2 میزائل تباہ کردیے: سعودی اتحادی فوج

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے دو میزائلوں کو تباہ کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میزائل تباہ ہونے کے بعد ریاض میں خطرے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اتحادی فورس کے ترجمان ترکی المالکی نے میزائل کو روکے جانے کی اطلاع دی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ حملے امریکا کے دشمن اقدامات کے خلاف کیے گئے ہیں۔ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملے مؤخر کرنے پر غوراس سے پہلے بحرینی وزارتِ داخلہ نے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھا، شہریوں کو نزدیکی محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔