امریکی ردعمل دھوکا دہی پر مبنی ہے، محسن رضائی

Wait 5 sec.

سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ایران جنرل محسن رضائی نے جنگ ختم کرنے کی تجاویز کے امریکی ردعمل کو دھوکا دہی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ردعمل دھوکا دہی پر مبنی ہے امریکیوں سے اپنی شرائط پر واضح اور دو ٹوک جواب مانگا ہے امریکا نے ابھی تک ہماری شرائط پر واضح جواب نہیں دیا۔محسن رضائی نے کہا کہ ایران سے مذاکرات اور قطر میں ملاقات سے متعلق امریکی دعوے جھوٹے ہیں مذاکرات کے امریکی دعوے معاشی دباؤ اور تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جےڈی وینس سے مجوزہ ملاقات کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بےبنیاد ہیں شرائط پوری ہونے تک آبنائےہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی عوام کےحقوق پر مبنی 7 شرائط کا اعلان کر چکے ہیں اور ان ساتوں شرائط پوری ہونے تک آبنائےہرمز بند رہے گی۔