واشنگٹن (10 نومبر 2026): امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کے خطرے سے پریشان ہونے لگے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے خلاف مواخذے کی تحریک احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کیلیے میرے خلاف مواخذے کی تحریک لائی گئی، امریکا کا دفاع کرنے والوں کو نقصان پہنچانے کیلیے یہ تحریک لائی گئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد کانگریس میں پیشامریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی وزیر جنگ کا آپریشن کرنے پر مواخذہ نہیں کیا گیا، کوئی بڑا جرم نہیں ہوا بلکہ صرف پالیسی سے اختلاف کی بنیاد پر مواخذے کی تحریک لائی گئی، ڈیموکریٹس آئندہ صدارتی الیکشن کی تیاری کیلیے شو ٹرائل کر رہے ہیں۔یہ لوگ ایران کے خلاف کامیاب ملٹری آپریشن پر اپنے ہی لوگوں کو سزا دینا چاہتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے تحریکیں ناکام ہو چکی ہیں، ان پر الزامات لگائے گئے لیکن عوام نے انہیں دوبارہ صدر منتخب کیا، دنیا دیکھ رہی ہے یہ لوگ ایران کے خلاف کامیاب ملٹری آپریشن پر اپنے ہی لوگوں کو سزا دینا چاہتے ہیں۔’مجھ سے پوچھ گچھ کرنے اور مجھے ہٹانے کی کوشش ایک ڈرامہ ہے۔ ملکی تاریخ کا سب سے کامیاب آپریشن ’مڈ نائٹ ہیمر‘ کیا گیا، ایرانی نیوی اور ایئر فورس کو ختم کر دیا گیا جبکہ 80 فیصد نیوکلیئر بیس ختم کر دیے۔ تہران میں بیٹھے مذہبی شدت پسندوں کے پاس کبھی ایٹم بم نہیں ہو سکتا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوام کی حفاظت کیلیے مشکل ترین فیصلے کیے۔ انہوں نے عوام کی حفاظت کیلیے جو کیا پہلے کوئی صدر نہیں کر سکا۔‘مجھے ایران کے خلاف فوجی آپریشن پر فخر ہےپیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ویتنام میں 60 ہزار امریکی فوجیوں کی جانیں کی گئیں، لیکن ایران کے خلاف کارروائیوں میں ویتنام جنگ جیسے جانی نقصانات نہیں اٹھائے۔ مجھے ایران کے خلاف فوجی آپریشن پر فخر ہے، ایران میں ہر لحاظ سے تاریخی فوجی فتح حاصل کی ہے۔مجھے عہدے سے ہٹانے کی کوشش دشمنوں کو غلط پیغام دے گیامریکی وزیر جنگ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کی کوشش دشمنوں کو غلط پیغام دے گی، قانونی اور کامیاب فوجی کارروائی پر امریکی فوج اور قیادت کو سزا دی جا رہی ہے، ہم نے جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے 47 سال پہلے اس کا آغاز کیا۔مواخذے کی کوشش مضحکہ خیز ہےانہوں نے کہا کہ مواخذے کی کوشش سنگین جرائم نہیں بلکہ سیاسی اختلافات کا نتیجہ ہے، ریپبلکنز کو کانگریس میں اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابیاں سمیٹنی چاہییں، مواخذے کی کوشش صدر اور ملک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کا تعاقب کیا، مواخذے کی کوشش مضحکہ خیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی اختلافات کا حل قانون سازی، بحث اور اگلے صدارتی انتخابات میں ہے، مواخذے کی قرارداد امریکی فوج اور سول قیادت کو سزا دینے کا پیغام دے رہی ہے، ایران اور دیگر مخالفین کو امریکا کی جانب سے غلط پیغام جائے گا، قانونی فوجی کارروائیوں پر فوجی اور سول قیادت کو سزا دینا ناقابل قبول ہے، یہ حب الوطنی نہیں ہے۔