بیجنگ: چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی ویڈیو اور تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فضائیہ نے ’شوانلونگ‘ کے خفیہ نام سے جانے جانے والے اپنے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ ڈرون کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔پی ایل اے ایئر فورس نے نومبر 2025 میں اعلان کیا تھا کہ چین کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ یہ فلائنگ ونگ اسٹیلتھ ڈرون باقاعدہ طور پر سروس میں شامل ہو چکا ہے۔#GTMilitaryWatch CCTV News military channel released new footage on Monday offering a close-up, multi-angle look at the Chinese People’s Liberation Army (PLA) Air Force’s GJ-11 stealth drone. It also revealed that two of the Air Force’s first batch of self-trained female drone operators scored a first-round hit during the GJ-11’s first live-fire strike mission.https://t.co/1Xa4fbXNgI— Global Times (@globaltimesnews) November 9, 2026رپورٹس کے مطابق اس جدید ڈرون کے اوپری حصے میں ائیر انٹیکس جبکہ نچلے حصے میں ہتھیاروں کے اندرونی خانے موجود ہیں۔اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کئی اقسام کے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اعلیٰ درجے کی اسٹیلتھ خصوصیات، طویل پرواز اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔بحریہ سپاہ پاسداران کا امریکی ایم کیو 1 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰجاری کی گئی فوٹیج میں اس کے جیٹ نوزل، کم لو وزیبلٹی کوٹنگ اور ڈرون کے اگلے حصے میں نصب ایک جدید آپٹیکل ونڈو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو چین کے جدید ترین J-20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے پر نصب جدید الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم سے مشابہت رکھتی ہے۔