یہ نائن الیون جیسا کوئی دوسرا واقعہ نہیں، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ امریکا کے فضائی آپریشن کی معطلی کا واقعہ نائن الیون جیسا کوئی دوسرا واقعہ نہیں ہے۔داخلی سلامتی کے وزیر مارک وائن مولن نے وزیر ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اقدام مواصلاتی نظام میں تعطل کے باعث کیا گیا ہے، پروازیں روکنے کی اصل وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک وین مولن نے جمعے کی شام امریکا کی تمام پروازوں کی اچانک بندش کو ’’اپنی نوعیت کا بے مثال واقعہ‘‘ قرار دیا، تاہم اصرار کیا کہ یہ خوف ناک صورتِ حال ’’گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں جیسا ایک اور واقعہ نہیں‘‘ ہے۔Mullin: There’s no reason for the public to be afraid or scared for your loved ones. This isn’t a another 9/11. I just can’t repeat that enough. https://t.co/s4o4GLp5lg— Acyn (@Acyn) November 13, 2026امریکی وفاقی ادارہ برائے ہوا بازی (ایف اے اے) کی جانب سے اچانک ملک بھر میں پروازوں کی مکمل بندش کا حکم جاری کیے جانے کے بعد، جس کے تحت طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا تھا، مولن نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار ’’مواصلاتی نظام میں پیدا ہونے والی خرابی‘‘ کو قرار دیا۔نئے اے آئی نظام کا نفاذ اور فضائی تعطل ایک ہی وقت پر ہوا، سی این اینانھوں نے کہا بین الاقوامی پروازیں ہوں یا وہ پروازیں جو اس وقت فضائی حدود میں موجود ہیں، ہم ہر معاملے کو الگ الگ دیکھتے ہوئے اس سے نمٹیں گے۔ انھوں نے مزید کہا ’’جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، جب طیارے واپس آنا شروع ہوں گے تو ان کے لیے ترجیحات کی ایک فہرست موجود ہوگی۔ لیکن میں ایک بار پھر واضح کر دوں کہ اس سے پہلے کوئی ایسی علامت نہیں ملی تھی اور اب تک بھی کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ ہمارے خلاف کوئی بدنیتی پر مبنی حملہ ہے۔ فی الحال یہ صرف مواصلاتی نظام کی بندش کا معاملہ ہے۔‘‘تاہم مولن نے نے یہ بھی کہا کہ ملک گیر سطح پر آخری مرتبہ پروازوں کی مکمل بندش نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے دوران ہوئی تھی۔ جب کہ 11 جنوری 2023 کو ایف اے اے نے نوٹم نامی کمپیوٹر نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں تمام داخلی پروازوں کی روانگی عارضی طور پر روکنے کا حکم جاری کیا تھا، اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پروازیں معطل رہی تھیں۔مولن نے کہا محکمۂ داخلی سلامتی کے ذریعے ہمیں بڑی تعداد میں فون موصول ہو رہے ہیں جن میں لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ دہشت گرد حملہ ہے؟ کیا یہ دہشت گرد حملہ ہے؟ انھوں نے کہا ہر شخص محفوظ ہے، اگر آپ کے عزیز و اقارب طیارے میں سفر کر رہے ہیں تو آپ کو ان کے بارے میں یا اس نوعیت کی کسی اور بات پر تشویش کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ میں صرف یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہر شخص مطمئن رہے۔