ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کا جمعرات کو غیر معمولی مشترکہ ملاقات کا منصوبہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جمعرات کو ایپک اجلاس کے موقع پر ایک غیر معمولی ملاقات کریں گے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا، چین اور روس کے سربراہان اگلے ہفتے چین کے ٹیکنالوجی مرکز شینزن میں ہونے والی ایشیا پیسیفک اکانومک کوآپریشن کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر جمعرات کو ملاقات کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقتوں کے سربراہان کا یہ اجتماع اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی اور بے مثال واقعہ ہوگا۔وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے منصوبے کی تصدیق کر دی ہے۔اگرچہ تینوں رہنماؤں کا مشترکہ مذاکرات کے لیے ایک جگہ جمع ہونا اپنی نوعیت کا ایک منفرد لمحہ ہوگا، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات سے کسی بڑی پیش رفت کی توقعات کم ہیں۔ ان کے خیال میں اس ملاقات کی اہمیت عملی نتائج کے مقابلے میں علامتی پہلو کے اعتبار سے زیادہ ہوگی۔نئے اے آئی نظام کا نفاذ اور فضائی تعطل ایک ہی وقت پر ہوا، سی این اینسہ فریقی ملاقات میں جوہری ہتھیار، شمالی کوریا، ایران سے متعلق بات چیت کا امکان ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کا سہ فریقی ملاقات میں یوکرین جنگ پر بات چیت کا ارادہ نہیں ہے، امریکی صدر ایران جنگ پر شی جن پنگ اور پیوٹن سے گفتگو کریں گے، دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں میں کمی پر بھی بات کریں گے۔روس اور امریکا کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے متعلق آخری معاہدہ رواں سال فروری میں ختم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں نصف صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار دنیا کے دو سب سے بڑے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر پر عائد حد بندیاں ختم ہو گئیں۔ نیو اسٹارٹ کے نام سے معروف یہ معاہدہ ختم ہونے پر ٹرمپ نے روس کی جانب سے دونوں ملکوں کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی تھی اور اس کی بہ جائے ’’ایک نئے، بہتر اور جدید معاہدے‘‘ کا مطالبہ کیا تھا، جس میں چین بھی شامل ہو۔واضح رہے کہ پینٹاگون کے اندازوں کے مطابق چین کے پاس 600 سے زیادہ جوہری وارہیڈز ہیں، جو امریکا اور روس کے ذخائر کے مقابلے میں کہیں کم ہیں۔ اندازہ ہے کہ امریکا اور روس، دونوں کے پاس 5000 سے زیادہ جوہری وارہیڈز موجود ہیں۔ امریکی اور روسی ذخائر کے مقابلے میں اپنے محدود جوہری ہتھیاروں کے باعث چین نے اب تک کسی جوہری معاہدے کی تشکیل میں زیادہ دل چسپی ظاہر نہیں کی۔ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار تسلیم کرتے ہیں کہ جوہری ہتھیاروں کے ذخائر کا معاملہ ایسا پیچیدہ مسئلہ ہے جس پر چین کو مذاکرات میں شامل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ تاہم امریکی عہدیدار نے اس ملاقات کو چین کے لیے ایک ایسا موقع قرار دیا جس میں اسے ’’آگے بڑھ کر عالمی اہمیت کے اس معاملے پر بڑوں کی میز پر آ بیٹھنا چاہیے۔‘‘