نیو اورلینز(14 نومبر 2026): امریکا کے شہر نیو اورلینز میں دریائے مسیسیپی کے مقام پر آئل ٹینکر تفریحی کشتی سے ٹکرا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر نیو اورلینز میں دریائے مسیسیپی کے مقام پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا جہاں بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا ایک آئل ٹینکر وہاں موجود تفریحی کشتی سے جا ٹکرا۔ اس ٹکر کے نتیجے میں تفریحی کشتی پانی میں ڈوب گئی۔حادثے کے وقت کشتی میں کل 129 افراد سوار تھے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ زخمی ہونے والے یا صدمے سے دوچار ہونے والے 32 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش اور امداد کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔حکام کے مطابق تاحال حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا مسافروں کی طبی حالت سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔