منی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 26 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 20 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی بس اور ٹرک کے حادثے میں بس پر سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو کلاسز ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔پولیس کے مطابق حادثہ قازیگار کے قریب پیش آیا، جہاں بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی، جبکہ ٹرک آسام کی طرف جارہا تھا۔حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔سعودی عرب سے 6 غیر ملکی خواتین سنگین الزام میں گرفتارواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔