گجرات: بھارت میں ایک بندر نے خاتون پر حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ واقعہ ریاست گجرات کے علاقے چھانی جکاتناکا میں رونما ہوا، جہاں ایک رہائشی عمارت سے خاتون صبح کی چہل قدمی کیلئے جارہی تھی۔رپورٹس کے مطابق خاتون کے واک کرنے کے دوران سامنے سے ایک بندر دوڑتے ہوئے آیا اور خاتون پر حملہ کردیا۔ View this post on Instagram A post shared by The Fact Flash (@_thefactflash)سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر نے متعدد بار خاتون کو کاٹا جس سے وہ زمین پر گر گئیں۔بندروں نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لیافسوسناک واقعے کے بعد رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بندر کی جانب سے بار بار مداخلت کی شکایات محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ہفتے کے روز بندر کو پکڑ کر قید کردیا۔