ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ: باقر قالیباف

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ میزائل سٹی کی رونمائی محض تکنیکی اور دفاعی کامیابی نہیں بلکہ خطے میں تزویراتی توازن کی تبدیلی کی علامت ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اب نہ جنگ نہ امن کی کیفیت میں نہیں رہے گا، ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ چاہتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اب کوئی غلطی کی تو میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج کی طاقت طے کرے گی، امریکا اگر ایران کی 7 شرائط تسلیم کرلے تو معاہدے کا دروازہ کھل سکتا ہے۔اُنہوں نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات اور غیر اخلاقی زبان کو ایرانی طاقت کے سامنے امریکی بے بسی کا اظہار قرار دیا۔امریکا نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائیایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ دھمکیوں سے بچنے کے لیے فوجی پناہ گاہوں میں جانے والوں کو عظیم قوموں کی توہین کرنے کے بجائے خلیج فارس میں اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔