شارجہ کے حکمران کا شادی گرانٹ میں اضافے کا اعلان

Wait 5 sec.

شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شادی گرانٹ کی حد میں اضافے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے ‘دیوانِ حکمران’  کی جانب سے فراہم کی جانے والی شادی گرانٹس کے لیے تنخواہ کی حد میں اضافے کی ہدایت کی ہے۔اس فیصلے کے تحت اب 50,000 درہم یا اس سے کم ماہانہ آمدنی رکھنے والے افراد بھی اس گرانٹ کے اہل ہوں گے جبکہ پہلے یہ حد 30,000 درہم تھی۔یہ ہدایت شارجہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پروگرام "الخط المباشر”  کے دوران ایک کال کرنے والے شخص کی درخواست پر جاری کی گئی۔اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے میں مدد فراہم کرنا اور شادی سے منسلک مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔وام کے مطابق دونوں گرانٹس کی مالیت میں اضافے کی یہ ہدایات اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے نتیجے میں روزمرہ اخراجات میں ہونے والے اضافے کو مدنظر رکھ کردی گئی ہیں۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ‘شارجہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ’ کی جانب سے دی جانے والی رہائشی امداد کے مستحقین کے لیے شادی اور گھر کے فرنیچر کے اخراجات کا بوجھ کم کرنا ہے تاکہ خاندانوں کو ان کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے اور ان کے معاشی استحکام میں اضافہ ہو۔