امریکی ایوانِ نمائندگان نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش کو آگے بڑھانے کے بجائے ایک کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے، جس سے یہ اقدام فی الحال ناکام ہو گیا ہے۔ ہیگسیتھ پر الزام تھا کہ انھوں نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی، تاہم مواخذے کی یہ کوشش مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل نہ کر سکی۔