امریکا میں فاکس نیوز کی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران بیہوش ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سیاسی تبصرہ نگار کیمرن کنسی فاکس نیوز پر خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک بیہوش ہوکر کرسی سے گر گئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسی ہی کیمرن گریں تو دیگر افراد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بھاگے۔ساتھی اینکر نے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔رپورٹ کے مطابق خاتون نیوز اینکر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/11/viral.mp4