واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی دھمکیاں ملنے پر امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے منتقل ہوگئے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیرخزانہ کی فوجی اڈے منتقلی کا واقعہ حال ہی میں پیش آیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات پر اسکاٹ بیسنٹ کو گھر سے فوجی اڈے منتقل کیا گیا تھا، بیسنٹ کا ایران کیخلاف امریکی معاشی دباؤ مہم میں مرکزی کردار رہا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ اسکاٹ بیسنٹ کو ملنے والی دھمکیوں کی سنگینی واضح نہیں۔دوسری جانب سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ایران جنرل محسن رضائی نے جنگ ختم کرنے کی تجاویز کے امریکی ردعمل کو دھوکا دہی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ردعمل دھوکا دہی پر مبنی ہے امریکیوں سے اپنی شرائط پر واضح اور دو ٹوک جواب مانگا ہے امریکا نے ابھی تک ہماری شرائط پر واضح جواب نہیں دیا۔محسن رضائی نے کہا کہ ایران سے مذاکرات اور قطر میں ملاقات سے متعلق امریکی دعوے جھوٹے ہیں مذاکرات کے امریکی دعوے معاشی دباؤ اور تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہیں۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مستردان کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس سے مجوزہ ملاقات کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی عوام کے حقوق پر مبنی 7 شرائط کا اعلان کر چکے ہیں اور ان ساتوں شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔