ایران کا ایک اور ’’میزائل سٹی‘‘ سامنے آ گیا، آئندہ جنگ میں حیران کن سرپرائز کا دعویٰ

Wait 5 sec.

تہران(11 نومبر 2026): پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے زیرِ زمین ایک اور نئے ’میزائل شہر‘ کی وڈیو جاری کر دی ہے، جس میں ایرانی عسکری قیادت کو تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس نئے زیرِ زمین میزائل شہر کا افتتاح ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل موسوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے تنصیبات کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل علی عبداللہی نے ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا اور ایرو اسپیس فورس کے عہدیداروں اور جوانوں کو ملک کے "حقیقی ہیروز” قرار دیا۔Iran’s IRGC Aerospace Force has unveiled a new missile city in the presence of Armed Forces Chief of Staff Major General Abdollahi and Aerospace Force Commander Brigadier General Seyed Majid Mousavi.Follow: https://t.co/boCY50qfi9 https://t.co/85plOTMElJ— Press TV (@PressTV) November 10, 2026انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف موثر دفاع کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا نے تاریخ کی کسی بھی دوسری جنگ میں اتنے مختصر عرصے کے دوران اس قدر بڑی تعداد میں گولہ بارود، فوجی سازوسامان اور جدید ہتھیار استعمال نہیں کیے جتنا اس تنازع میں ہوا۔ایرانی عسکری حکام کی جانب سے اس موقع پر یہ انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی تنازع یا جنگ مسلط کی گئی، تو دشمن کو ایک کے بعد ایک ایسے حیران کن سرپرائزز کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی۔