آئی پی ایل ٹریڈ: ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز میں شامل، عرشدیپ سنگھ کی ممبئی انڈینز میں انٹری

Wait 5 sec.

آئی پی ایل 2027 سے قبل ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان ایک اہم ٹریڈ ہوا ہے۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا اب پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے، جبکہ ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی ٹی-20 میچ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیز گیند باز عرشدیپ سنگھ ممبئی انڈینز کا حصہ بن گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی فرنچائز تبدیل کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی پنجاب کنگز میں انٹری کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز کے ساتھ ان کی دوسری اننگ ختم ہو گئی ہے۔ دراصل ہاردک پانڈیا نے 2015 میں ممبئی انڈینز کے ساتھ ہی اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ ٹیم کے ساتھ 2015، 2017، 2019 اور 2020 میں خطاب جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔The trade confirmation you have been waiting for is HERE!Two marquee #TeamIndia stars, two franchise and a blockbuster trade Hardik Pandya heads to @PunjabKingsIPL and Arshdeep Singh moves to @mipaltan. Hardik will join #PBKS at a revised fee of INR 18 crore, up from… pic.twitter.com/LMcYMjnScF— IndianPremierLeague (@IPL) November 11, 20267 آئی پی ایل سیزن ممبئی کے ساتھ رہنے کے بعد وہ 2022 میں گجرات ٹائٹنز سے جڑ گئے تھے۔ وہاں انہیں کپتانی ملی اور انہوں نے پہلے ہی سیزن میں ٹیم کو چمپئن بنا دیا۔ گجرات کی ٹیم 2023 میں بھی فائنل تک پہنچی تھی۔ اس کے بعد 2024 میں ہاردک پانڈیا کی ممبئی انڈینز میں واپسی ہوئی اور انہیں ٹیم کی کپتانی سونپی گئی۔ اب ایک بار پھر ان کی فرنچائز بدل گئی ہے۔ ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں اب تک 162 میچز کھیلے ہیں، جن میں 146.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2955 رنز بنانے کے علاوہ 82 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔دوسری جانب 8 سیزن تک پنجاب کنگز کے ساتھ رہنے کے بعد عرشدیپ سنگھ ممبئی انڈینز سے جڑ جائیں گے۔ انہوں نے 2019 میں پنجاب کی جانب سے ہی آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عرشدیپ نے اپنی سوئنگ اور ڈیتھ اوورز میں درست گیند بازی سے الگ پہچان بنائی ہے۔ وہ 96 میچوں میں 111 وکٹیں لے کر پنجاب کنگز کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز ہیں۔ عرشدیپ نے آئی پی ایل 2025 میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ 2026 کے سیزن میں ان کے نام 14 وکٹیں رہیں۔ نئی گیند سے شروعاتی وکٹیں حاصل کرنے اور آخری اوورز میں دباؤ کے درمیان گیند بازی کرنے کی ان کی صلاحیت ممبئی انڈینز کے لیے کافی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔چیمپئن بننے کے بعد ہاردک پانڈیا نے سارے دکھ آنسوؤں میں بہا دیئے، کچھ یوں کیا خوشی کا اظہارقابل ذکر ہے کہ اس ٹریڈ میں پنجاب کنگز ہاردک پانڈیا کو 18 کروڑ روپے دے گی۔ ان کی موجودہ فیس 16.35 کروڑ روپے تھی۔ دوسری جانب عرشدیپ سنگھ ممبئی انڈینز میں اپنی موجودہ 18 کروڑ روپے کی فیس پر ہی کھیلیں گے۔ اس بڑے ٹریڈ کے ذریعے دونوں ٹیموں نے آئی پی ایل 2027 کے لیے اپنی ٹیموں کو نئی شکل دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے۔