اب جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح افواج طے کرینگی، باقر قالیباف

Wait 5 sec.

تہران: پاسدان انقلاب ائرو اسپیس فورس نے زیر زمین نئے میزائل شہر کی ویڈیو جاری کردی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اب جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح افواج طے کرینگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ غلط اندازے نہ لگائے جائیں، یہ جدید صلاحیتیں انتہائی دباؤ، پابندیوں، فوجی دھمکیوں اور دوران جنگ حاصل کی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ زرا سی بھی غلطی کی تو ایران فوری اور ناقابل تصور دفاع سے نہیں ہچکچائے گا۔دوسری جانب سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ایران جنرل محسن رضائی نے جنگ ختم کرنے کی تجاویز کے امریکی ردعمل کو دھوکا دہی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ردعمل دھوکا دہی پر مبنی ہے امریکیوں سے اپنی شرائط پر واضح اور دو ٹوک جواب مانگا ہے امریکا نے ابھی تک ہماری شرائط پر واضح جواب نہیں دیا۔ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے میں روپوش، نیویارک ٹائمز کا انکشافمحسن رضائی نے کہا کہ ایران سے مذاکرات اور قطر میں ملاقات سے متعلق امریکی دعوے جھوٹے ہیں مذاکرات کے امریکی دعوے معاشی دباؤ اور تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہیں۔