تہران(11 نومبر 2026): ایران میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے حیرت انگیز حد تک شکل ملنے پر ایک دکاندار کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہاں تک کہ گاہکوں نے اس کی دکان کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔تہران میں خشک میوہ جات فروخت کرنے والے اس دکاندار کی شکل اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ہو بہو ملتی ہے۔ یہ عجیب و غریب مماثلت اب اس کے کاروبار کے لیے دردِ سر بن گئی ہے اور لوگوں نے اس کی دکان سے خریداری کرنا بند کر دی ہے۔Netanyahu lookalike turns up in Iran — as a shop ownerSome say he looks more like Netanyahu than Netanyahu himself https://t.co/rAybO7txNp— RT (@RT_com) November 10, 2026دکاندار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی گاہک اب اس کی دکان پر نہیں آتا اور وہ اس بگڑتی ہوئی صورتِ حال سے انتہائی تنگ آ چکا ہے۔اس انوکھے واقعے کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل سامنے آیا۔ جہاں بعض افراد نے دکان کا پتا معلوم کرنے کی کوشش کی، وہیں دیگر لوگوں نے دکاندار کی نیتن یاہو سے مشابہت پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔