مولانا آزاد نے ایسے ہندوستان کی بنیاد رکھی جہاں علم ہر شہری کو بااختیار بناتا ہے‘، یوم پیدائش پر کانگریس کا خراج عقیدت

Wait 5 sec.

ہندوستان میں ہر سال 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور ’بھارت رتن‘ سے سرفراز مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ مجاہد آزادی، عظیم عالم اور ماہر تعلیم مولانا آزاد نے ملک میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سمیت پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور قومی یوم تعلیم کی مبارکباد دی۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم ’بھارت رتن‘ سے سرفراز، عظیم مجاہد آزادی، دور اندیش سیاست داں، ممتاز عالم، کانگریس کے سابق صدر اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’سیکولرازم، قومی اتحاد اور جامع تعلیم کے پرجوش حامی مولانا آزاد نے ایسے ہندوستان کی بنیاد رکھی جہاں علم ہر شہری کو بااختیار بناتا ہے اور تنوع ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ان کے نظریات آج بھی کانگریس پارٹی کے لیے مشعل راہ ہیں اور ایک ترقی پسند، جامع ہندوستان کے ہمارے تصور کی رہنمائی کرتے ہیں۔‘‘On his birth anniversary, we pay our heartfelt tributes to Bharat Ratna Maulana Abul Kalam Azad, a towering freedom fighter, visionary statesman, eminent scholar, Former Congress President, and Independent India’s first Education Minister.An ardent champion of secularism,… pic.twitter.com/yHoGTrMa7W— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 11, 2026ملکارجن کھڑگے نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’ قومی یوم تعلیم کے موقع پر طلبہ، اساتذہ، ماہرین تعلیم اور ان تمام لوگوں کو میری جانب سے دلی مبارکباد، جو نوجوان ذہنوں کی آبیاری اور ایک باشعور قوم کی تعمیر کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔‘‘ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’عظیم مجاہد آزادی، آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم اور بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر آج اقلیتی شعبہ جامع مسجد کے قریب واقع ان کی قبر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کرے گا۔‘‘महान स्वतंत्रता संग्राम सेनानी, आज़ाद भारत के पहले शिक्षा मंत्री, भारत रत्न मौलाना अबुल कलाम आज़ाद साहब की यौमे पैदाइश के मौक़े पर आज जामा मस्जिद के पास मौजूद उनकी क़ब्र पर गुलपोशी करके ख़िराज-ए-अक़ीदत पेश करेगा अल्पसंख्यक विभाग। pic.twitter.com/rX30YFKfyw— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) November 11, 2026کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک ترقی پسند قوم کی بنیاد تعلیم، مساوات اور اتحاد پر قائم ہوتی ہے، ان ہی نظریات کی مولانا ابوالکلام آزاد نے اپنی پوری زندگی بھر وکالت کی۔ اداروں کے قیام، اعلیٰ تعلیم اور ہندوستان کے مالا مال ثقافتی ورثے کے فروغ میں ان کی خدمات آج بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا کہ ’’ایک ایسے دور اندیش رہنما کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کر رہے ہیں جنہوں نے ایک ہمہ گیر اور تعلیم یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔‘‘The foundations of a progressive nation rest on education, equality and unity, ideals that Maulana Abul Kalam Azad championed throughout his life. His contributions to institution-building, higher education and the promotion of India's rich cultural heritage continue to shape the… pic.twitter.com/W3fkZvorN7— DK Shivakumar (@DKShivakumar) November 11, 2026کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’قومی یوم تعلیم کے موقع پر ہم ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے سب کے لیے تعلیم کی بھرپور وکالت کی۔ آئیے، آج ہم اس عزم کا اعادہ کریں کہ معیاری اور جامع تعلیم ہمارے معاشرے کے ہر بچے کے لیے قابل رسائی ہو، تاکہ ہم ان کے ورثے کو آگے بڑھا سکیں۔‘‘ کانگریس نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مجاہد آزادی اور ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قومی یوم تعلیم کے موقع پر ہم ان کے دور اندیش نظریات کو یاد کرتے ہیں اور سب کے لیے جامع، قابل رسائی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘ On National Education Day, we honor the birth anniversary of Maulana Abul Kalam Azad, India's first Education Minister. He was a visionary leader who passionately championed education for all. Today, let us reaffirm our commitment to his legacy by ensuring quality, inclusive… pic.twitter.com/M5DVtCYiXF— V D Satheesan (@vdsatheesan) November 11, 2026Remembering Maulana Abul Kalam Azad, freedom fighter and India's first Education Minister, on his birth anniversary.On National Education Day, we honour his visionary legacy and reaffirm our commitment to inclusive, accessible and quality education for all. pic.twitter.com/KoNxB6v1T8— Congress (@INCIndia) November 11, 2026