واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور امریکا تہران کو منفی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل حاصل کرنے سے روک رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے لیے رقم کی ضرورت ہے مگر ایران کے پاس جتنے کم مالی وسائل ہوں گے وہ اپنی مبینہ تخریبی سرگرمیوں پر اتنی ہی کم رقم خرچ کر سکے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کیخلاف مزید بڑے آپریشنزکی ضرورت نہیں، امریکا ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر تیار ہے تاہم تہران کے مطالبات مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ ایران اپنے مطالبات میں تبدیلی لائے گا اور اگر ایسا ہوا تو واشنگٹن سفارتی کوششوں کے لیے تیار ہے۔اب جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح افواج طے کرینگی، باقر قالیبافاُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر معاشی اقدامات کے ذریعے وہی مقاصد حاصل کیے جا رہے ہوں تو امریکا کو ایران پر مزید فوجی حملے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔