بنگلہ دیش کا بھارت سے مفرور شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ

Wait 5 sec.

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ نے بھارت سے مفرور شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا اور کہا سابقہ وزیراعظم کوقانونی طریقہ کار کے تحت واپس لانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے واپسی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی بدستور قائم ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی قانونی طریقہ کار کے تحت حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔بنگلہ دیشی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ بھارت میں کسی سیر یا خاندانی دورے پر نہیں بلکہ بنگلہ دیش میں عدالتوں کو درکار ہیں اور انہیں قانونی سزاؤں پر عمل درآمد اور انصاف کا سامنا کرنے کے لیے واپس لایا جائے گا۔FOLLOW US ON ARY TUBEہمایوں کبیر نے بتایا کہ شیخ حسینہ پاسپورٹ کی حصولی یا تجدید کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، لیکن ان کی پاسپورٹ درخواست پر بھی بنگلہ دیش حکومت کے اصولی موقف اور حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔