افغانستان کے لیے امریکا کا سخت ترین سفری انتباہ برقرار

Wait 5 sec.

واشنگٹن(11 نومبر 2026): امریکی وزارتِ خارجہ نے افغانستان کی ابتر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ‘لیول 4’ کا سخت ترین سفری انتباہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔طالبان کے تحت دہشت گردوں کی مبینہ سرپرستی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث افغانستان کو دنیا کے بدترین اور خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل رکھا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے قونصلر امور کی جانب سے جاری کردہ اس انتباہ کا بنیادی مقصد امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت افغانستان کا سفر کرنے سے روکنا ہے۔حکام کے مطابق افغانستان میں دہشت گردی، خانہ جنگی، بدامنی، مسلح جرائم، اغوا اور غیر قانونی حراست کے سنگین خطرات بدستور موجود ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سفارتی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں موجود کسی بھی امریکی شہری کو ہنگامی قونصلر امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان دنیا کے ان 23 ممالک کی فہرست میں شامل ہے جنہیں امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے۔