بغاوت اور بزدلی کے الزامات پر 66 فوجیوں کو سزائے موت کا حکم

Wait 5 sec.

کانگو: بغاوت، بزدلی اور فوجی احکامات ماننے سے انکار کے الزام میں 66 فوجیوں کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمہوری جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو کے علاقے والیکالی میں قائم فوجی عدالت نے میدانِ جنگ چھوڑ کر فرار ہونے اور فرائض سے غفلت برتنے کے الزام میں 66 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی۔والیکالی کی ملٹری کورٹ میں کل 71 فوجیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 66 فوجیوں کو سزائے موت سنائی، 4 کو تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا، جبکہ 1 فوجی کو 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔فوجیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے مسلح باغی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اپنے مورچے چھوڑ دیے، بزدلی کا مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔کانگو کے فوجی حکام کے مطابق اس سخت قانونی کارروائی کا بنیادی مقصد مسلح تنازعات کے دوران افواج کے اندر نظم و ضبط اور سخت دباؤ قائم کرنا ہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEخیال رہے مشرقی کانگو کئی دہائیوں سے مسلح گروہوں کی تخریب کاری اور خانہ جنگی کا شکار ہے. کانگو حکومت نے 2024 میں فوج کے اندر غداری اور بزدلی کی روک تھام کے لیے سزائے موت پر قائم 20 سالہ پابندی ختم کر دی تھی۔