مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر کا کیا اضافہ، 6 ماہ میں دوسری بار بڑھی قیمت

Wait 5 sec.

مدر ڈیری نے دہلی این سی آر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیری کمپنی نے خام مال اور دیگر ضروری اشیاء کی لاگت بڑھنے کے سبب یہ اضافہ کیا ہے۔ مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا۔ دودھ کی اضافہ شدہ قیمتیں جمعرات سے نافذ ہو جائیں گی۔ مدر ڈیری دہلی این سی آر میں دودھ کی سب سے بڑی سپلائر کمپنی ہے، اور اس نے صرف 6 ماہ کے اندر دوسری بار دودھ کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ اس سے قبل 14 مئی 2026 کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اپریل 2025 میں بھی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی۔Your morning chai is about to get a little pricier | Mother Dairy has hiked milk prices by Rs 2-4 per litre, effective from Thursday, due to rising input costs, sources said. Mother Dairy, the largest milk supplier in Delhi-NCR, had last raised prices on May 14, 2026. Prior to… pic.twitter.com/AaERrWL4wO— Economic Times (@EconomicTimes) November 11, 2026مدر ڈیری نے لکوئڈ دودھ (کھلے یا پیکٹ والے) کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے، جو 12 نومبر سے نافذ العمل ہے۔ اس اضافے کے بعد اب مدر ڈیری کا فل کریم دودھ 76 روپے اور ٹونڈ دودھ 62 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 54 روپے سے بڑھ کر 56 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ گائے کے دودھ کی قیمت 62 روپے سے بڑھ کر 65 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ این سی آر میں ٹونڈ دودھ (بلک وینڈڈ/لوز دودھ) کی قیمت 58 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔’پی ٹی آئی‘ کے مطابق کسانوں سے دودھ خریدنے کی لاگت بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کو خام مال اور دیگر ضروری اشیاء کی لاگت میں ہونے والے اس اضافے کا کچھ بوجھ صارفین پر ڈالنا پڑا ہے۔ مدر ڈیری دودھ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 75 سے 80 فیصد حصہ کسانوں کو ادا کرتی ہے۔ کمپنی دہلی این سی آر کی مارکیٹ میں اپنے آؤٹ لیٹس، جنرل ٹریڈ اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 35 لاکھ لیٹر دودھ فروخت کرتی ہے۔ مجموعی طور پر کمپنی روزانہ 50 لاکھ لیٹر سے زیادہ دودھ فروخت کرتی ہے۔صرف 6 ماہ کے اندر دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ متاثر ہوگا اور غذائی مہنگائی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس (این ایس او) کے مطابق ستمبر میں غذائی مہنگائی بڑھ کر 7.74 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ ماہ 5.97 فیصد تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں خوردہ مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھ کر 5.54 فیصد ہو گئی۔ اس کی اہم وجہ پیاز اور دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔ یہ شرح آر بی آئی کی مقررہ برداشت کی حد (ٹالرنس بینڈ) کے اندر ہی برقرار ہے۔اگست میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) پر مبنی بنیادی مہنگائی کی شرح 4.83 فیصد تھی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران دودھ سے بنی مصنوعات اور خوردنی تیل کی بہتر مانگ کے سبب مدر ڈیری کے کاروبار میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا کاروبار بڑھ کر 20300 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ 1974 میں قائم ہونے والی مدر ڈیری، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔