بہار: بھارت میں بہار کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی آن لائن حاضری کے نظام میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تصویر کے ذریعے حاضری درج کرنے میں بے ضابطگیوں کی مسلسل شکایت کے بعد اب چہرے کی شناخت (فیس ریکگنیشن) اور آنکھ کی پتلی (آئرس) اسکین کرنے کی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نظام کے تحت اساتذہ کے چہرے اور آنکھوں کی شناخت کا پہلے سے رجسٹرڈ ڈیٹا سے ملاپ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی جی پی ایس کے ذریعے استاد کے مقام کی بھی تصدیق ہوجائے گی، اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ اسکول کے احاطے میں ہی موجود ہوں۔رپورٹس کے مطابق نئے نظام میں صرف استاد کی شناخت ہی نہیں، بلکہ ان کے موجودگی کے مقام کی بھی تصدیق ہوگی، موبائل جی پی ایس کے ذریعے پتہ لگایا جائے گا کہ استاد اسکول میں موجود ہیں یا نہیں۔اساتذہ کو اپنے موبائل میں محکمہ تعلیم کی حاضری ایپ کھولنی ہوگی۔ اس کے بعد ای-کے وائی سی کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ حاضری درج کرنے کے لیے ایپ میں ’کیپچر اٹینڈنس‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔اسموگ کی خطرناک صورتحال: اسکول بند، دفاتر میں ’ورک فرام ہوم‘ کی ہدایتاس دوران موبائل کا فرنٹ کیمرا فعال رہے گا اور استاد کو کیمرے کے سامنے اپنا چہرہ دکھانا ہوگا۔ فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے چہرے کا پہلے سے رجسٹرڈ ڈاٹا سے ملاپ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آئرس اسکین کے ذریعے آنکھوں کی بھی تصدیق ہوجائے گی۔