امریکا نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ سے بری الذمہ ہونا چاہ رہا ہے، 1953 کی بغاوت سے قاسم سلیمانی کے قتل تک، امریکا ایران مخالف اقدامات میں ملوث رہا ہے۔اسماعیل بقائی نے امریکی حکام کی جانب سے پیش کیے جانے والے ’’نئے گمراہ کن بیانیے‘‘ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ تہران نے کسی نہ کسی طرح 1979 کے اسلامی انقلاب کے ذریعے دشمنی کا آغاز کیا تھا۔تاہم بقائی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ واشنگٹن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ’’انسانی، معاشی اور جغرافیائی سیاسی تباہ کن نتائج‘‘ کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے بے چینی سے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔انھوں نے زور دیا کہ 1979 کا اسلامی انقلاب ایرانی عوام کی ایک جائز جدوجہد تھی، جس کا مقصد کئی دہائیوں کی بیرونی مداخلت کے بعد اپنی خودمختاری، آزادی اور انسانی وقار دوبارہ حاصل کرنا تھا۔ اس بیرونی مداخلت کی تلخ یادوں میں 1953 کی وہ بغاوت بھی شامل ہے جسے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی حمایت حاصل تھی اور جس کے ذریعے ایران کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے سربراہ محمد مصدق کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔American officials have now come up with a new deceptive narrative to evade responsibility for the catastrophic human, economic, and geopolitical consequences of their unlawful aggression against Iran: “America did not start the war with Iran; the Iranians started it with the 1979 Revolution!”This fabrication is so blatant that any reasonable person would recognize it as false with no hesitation. The Iranian Revolution of 1979 was about reclaiming the country’s sovereignty, freedom, and human dignity. And, of course, the bitter memory of American interference, particularly the 1953 CIA-backed coup was still fresh in the minds of Iranians then, just as it is today.Military aggression has a clear definition. No matter how desperately American officials try to evade the issue, they cannot erase from the minds of the American people or the world the fact that it was the United States that twice, in less than nine months, launched unprovoked aggression against Iran in the midst of diplomatic negotiations. They assassinated Iran’s Supreme Leader and senior Iranian officials, killed and wounded our women and children, and destroyed our vital infrastructure. Now that the U.S. administration has run into a military and political dead end, it is trying both to deny responsibility for starting the war and to conceal its failure to achieve its objectives behind a narrative of victory. This is despite the fact that, at the highest levels, the American political establishment has acknowledged that the war against Iran was the principal cause of its electoral defeat.But if the American officials are referring to the historical roots of the conflict when they speak of who started the hostilities, then they would do well to turn the pages of history further back: to the August 1953 CIA-backed coup; to Washington’s political, intelligence, military, and financial support for Saddam’s regime in its eight-year long aggression against Iran; to the Reagan administration’s complicity with Iraq in its use of chemical weapons against Iranianians; to its obstruction of any serious effort by the UN Security Council to hold Saddam’s regime accountable; to the direct involvement of the U.S. Navy in Saddam’s military aggression against Iran in April 1988; to the downing of an Iranian civilian airliner over the Persian Gulf in July 1988, killing all 290 people on board; to sweeping economic sanctions designed to inflict harm on Iranian people; to the unilateral withdrawal from the JCPOA, and the reinstatement of the maximum pressure campaign; to the assassination of Qassem Soleimani, a national hero to Iranians and a prominent figure across the region; and to many other interventions, each of which has helped shape the history of Washington’s hostility toward Iran.The United States cannot escape responsibility for its decision to launch unlawful war of choice against Iran on 28 February 2026 by turning back the clock or redefining the meaning of war. The United States has been both the instigator of historical hostility toward the Iranian Nation and the initiator of military aggression against Iran.— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) November 14, 2026اسماعیل بقائی نے لکھا ’’فوجی جارحیت کی ایک واضح تعریف ہے۔ امریکی حکام اس معاملے سے بچنے کے لیے خواہ کتنی ہی بے چینی کیوں نہ دکھائیں، وہ امریکی عوام یا دنیا کے ذہنوں سے اس حقیقت کو نہیں مٹا سکتے کہ امریکا نے 9 ماہ سے بھی کم عرصے میں 2 مرتبہ، سفارتی مذاکرات کے دوران، ایران کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا۔‘‘انھوں نے 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کا حوالہ دیا، جس کے دوران امریکی افواج نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ ایرانی حکام کو نشانہ بنایا، ایرانی خواتین اور بچوں کو قتل اور زخمی کیا اور شہری آبادی کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔امریکا کا فضائی نظام ایک راؤٹر نے بند کرایا، راؤٹر کس کمپنی کا تھا؟بقائی نے کہا کہ واشنگٹن اب فوجی اور سیاسی اعتبار سے ایک بند گلی میں پہنچ چکا ہے اور ایک طرف جنگ شروع کرنے کی ذمہ داری سے انکار کر رہا ہے تو دوسری طرف اپنی کارروائیوں کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کو فتح کے ایک جھوٹے بیانیے کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی سیاسی قیادت خود اعلیٰ ترین سطح پر اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اس کی انتخابی شکست کی بنیادی وجہ تھی۔ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق تنازعے کی گہری تاریخی جڑوں کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی عہدے دار نے امریکا کے معاندانہ اقدامات کی ایک طویل فہرست پیش کی۔ ان میں 1953 کی بغاوت، ایران پر مسلط 8 سالہ جنگ کے دوران صدام حسین کی حکومت کو واشنگٹن کی سیاسی، انٹیلی جنس، فوجی اور مالی معاونت، ایران کے شہریوں اور فوجیوں کے خلاف عراق کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ریگن انتظامیہ کی شمولیت، بغداد کو جواب دہ ٹھہرانے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہیں۔اپریل 1988 میں صدام حسین کی جارحیت میں امریکی بحریہ کی براہِ راست شرکت، جولائی 1988 میں خلیج فارس کے اوپر ایران ایئر کی پرواز 655 کو مار گرانا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 290 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے عائد کی جانے والی وسیع اقتصادی پابندیاں، جوہری معاہدے (JCPOA) سے یک طرفہ دست برداری اور ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی مہم کی بحالی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا قتل اور اس نوعیت کی متعدد دیگر مداخلتیں بھی ان میں شامل ہیں۔بقائی نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا ’’امریکا وقت کو پیچھے لے جا کر یا جنگ کے مفہوم کی نئی تشریح کر کے 28 فروری 2026 کو ایران کے خلاف اپنی مرضی سے غیر قانونی جنگ شروع کرنے کے فیصلے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتا۔ امریکا ایرانی قوم کے خلاف تاریخی دشمنی کا محرک بھی رہا ہے اور ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا آغاز کرنے والا بھی۔‘‘